ضیائی دارلافتاء
(12)موضوعات
(5) مفتیان کرام
کیا سنت نہ پڑھنے سے گناہ نہیں ہوتا اور بندہ صرف ثواب سے محروم ہوتا ہے؟(خورشید احمد)الجواب بعون الملك الوهاب سنّتِ مؤکدہ کا ترک گناہ اور پڑھناثواب ہے ،اور نادراً ترک کرنے والے پر عتاب اور اس کا عادی مستحق ِعذاب ہے ۔اورسنّتِ غیر مؤکَّدہ کا پڑھنا ثواب اور نہ پڑھنااگرچہ عادۃ ہو سببِ عتاب نہیں ہے ۔ بہارشریعت میں ہے ۔ سنّتِ مؤ کَّدہ: وہ جس کو حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ہمیشہ کیا ہو ،البتہ بیانِ جواز کے ...
محترم جناب مفتی صاحب، السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ، : سوال یہ ہے کہ کیا محفل میلاد، تقریر یا دیگر مذہبی پروگراموں کے لیے لاؤڈ سپیکر کا استعمال کیا جا سکتا ہے، جبکہ لوگوں کو اس سے ایذاء کا اندیشہ ہو۔ یاد رہے کہ سوال کا مقصد صرف تحقیق حق ہے نہ کہ کسی طرح کی مخاصمت کو تقویت دینا۔ کیونکہ مجھے اس کے جواز کی دلیل شرعی درکار ہے؟ والسلام (عباس علی قادری، ملتان روڈ لاہور)الجواب بعون الملك الوهاب لاؤڈ اسپیکر کااستعمال عام طور پر لوگوں کے لیے ...
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسئلہ میں کے نعت شریف مع دف پڑھنا یا سنا جائز ہے یا نہیں ؟ جبکہ زید کہتا ہے کہ اعلیٰ حضرت نے دف بجانا مرد کو ہر حال میں مکروہ تحریمی تحریر فرمایا کیا زیدکا کہنا صحیح ہے ؟ مدلل جواب عنایت فرماکر عنداللہ ماجور ہوں فقط والسلام (غیاث قریشی، غیبی نگر، بھیونڈی مہاراشٹر، ہند) الجواب بعون الوھّاب اللھمّ ھدایۃ الحق والصواب نعت شریف مع دف پڑھنا یا سننا جائز نہیں ۔او...
میں یورپ میں رہن کے ذریعے گھر خریدنے کا شرعی حکم جاننا چاہتا ہوں۔میں بیلجیم میں رہ رہا ہوں۔اور رہن کے ذریعے گھر خریدنا چاہتا ہوں جو سود کی بنیاد پر قرض ہے۔ کیا یہ گھر میں اپنے رہنے کے لیے خرید سکتا ہوں؟ الجواب بعون الملك الوهاب الجواب بعون الوھّاب اللھّم ھدایۃ الحق والصواب ہاں خریدسکتےہے ،اس لئےکہ دار الحرب میں اگر مسلمانوں کا فائدہ ہو تو کافر وں سےرہن کے ذریعےیا بغیر رہن کےسودی لین دین جائز ہے جبکہ دھوکہ خالی ہو ۔ فتاوٰی رضویہ میں ہے "...
سلام! کیا ایسی کوئی حدیث ہے کہ علی کے چہرے کو دیکھنا عبادت ہے جیسا کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان کے چہرے کو دیکھا کرتے تھے مجمع میں؟ (شجر الحسن، نئی دہلی ، انڈیا)الجواب بعون الملك الوهاب الجواب بعون الوھاب اللھمّ ھدیۃ الحق والصواب یہ حدیث" المستدرک علی الصحیحین للحاکم" اور اس کےعلاوہ متعدد کتب احادیث میں موجود ہے ۔ 4683 عن عبد الله بن مسعود رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم النظر إلى وجه علي عبادة &...
معاشرے میں طلاق کی شرح کیوں بڑھ رہی ہے اور اس کو کیسے کم کیا جا سکتا ہے پلیز رہنمائی فرمادیں جزاک اللہ ۔ (ھارون الرشید، الرحمن گارڈن، مکان نمبر 138، گلی نمبر7،بلاکA،لاہور سوٹر مل اسٹاپ)الجواب بعون الملك الوهاب طلاق کے اسباب میں سے اہم تریں سبب علم ِدیں اوردین سے دوری ہے، جہاں والدین بچوں کو ضروریات زندگی فراہم کرنےاور دنیاوی تعلیم دلوانے کی کوشش اور محنت کرتے ہیں وہاں والدین کی یہ بھی ذمہ داری اور فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دینی...
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے میں کہ شئیرز رجسٹرار آفس میں کام کرنا کیسا جس کے کلائینٹس میں بعض کلائینٹس انشورنس کمپنیاں ہیں۔ (ظفر، کراچی)الجواب بعون الملك الوهاب جائز نہیں ہے ۔کیونکہ سودی کمپنیاں کے ساتھ لین دین حرام ہے ۔ صحیح مسلم میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے سود کھانے والے ،سود کھلانے والے ،سودی کاروائی لکھنے والے اور سود کے گواہوں پر لعنت فرمائی ہے اور ارشاد فرمایا کہ یہ سب کے سب برابرہیں ۔(صحیح مسلم ،کتاب ا...
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین کہ مندرجہ ذیل نعت کے اشعار عندالشرع صحیح و درست ہیں یا نہیں ؟ اور اِن کا پڑھنا بلا کسی قباحت کے جائز ہے یا نہیں ؟ بینواتوجروا ـ فقط والسلام المستفتی :- غیاث قریشی ، ساکن بھیونڈی مہاراشٹر (۱) مجھے بھی شاہدِ اسرا بنا دیا ہوتا نبی کی گردِ کفِ پا بنا دیا ہوتا (۲) جلن سے دیکھتے ہیرے جواہرات مجھے نبی کی گلیوں کا کچرا بنا دیا ہوتا (۳) صحابہ گھرنے نہ دیتے زمین پر مجھ کو وضو کے پانی کا قطرہ بنا دیا ہوتا (۴) حسن...
اگر ہر انسان کے ساتھ شیطان ہوتا ہے تو کیا وه ایک ہی ہے یا اس کی اولاد ہوتی ہے جو سب انسانوں کو گمراه کرتی ہے۔الجواب بعون الملك الوهاب شیطان کے ساتھ اس کی اولاد بھی ہے جو انسانوں کو گمراہ کرتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے ۔ وَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰٓئِکَۃِ اسْجُدُوۡا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوۡۤا اِلَّاۤ اِبْلِیۡسَ ؕ کَانَ مِنَ الْجِنِّ فَفَسَقَ عَنْ اَمْرِ رَبِّہٖ ؕ اَفَتَتَّخِذُوۡنَہٗ وَ ذُرِّیَّتَہٗۤ اَوْلِیَآءَ مِنۡ دُوۡنِیۡ وَہُمْ لَکُمْ عَدُوٌّ ؕ ...
کیا فرماتے ھین علماے کرام کہ ہمارے علاقہ کے لوگون کا آزمودہ هے کہ اگر نمونیه کے بیمار چھوٹے بچے کو شراب [خالص] کے تین چار قطرے پلائیں جائیں تو وه جلد صحتیاب هو جاتا هے؟ کیا دوا کے طور پر پلانا جائز هے.؟الجواب بعون الملك الوهاب صورت مسئولہ میں بچے کوشراب پلانا حرام ہے ۔ کیونکہ نمونیہ میں بچے کی جان حلال دواؤں سے بھی بچ سکتی ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ کو بچانامنظور ہو۔ورنہ شراب بچہ میں سوائے بری خصلت کے کچھ اضافہ نہیں کرے گا ۔اورجو بچے...