کیا شیطان کی اولاد ہوتی ہے؟
(12)موضوعات
(5) مفتیان کرام
تاریخ
10/11/2017
حوالہ
AZT-24867
الجواب بعون الملك الوهاب
شیطان کے ساتھ اس کی اولاد بھی ہے جو انسانوں کو گمراہ کرتی ہے ۔
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے ۔
وَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰٓئِکَۃِ اسْجُدُوۡا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوۡۤا اِلَّاۤ اِبْلِیۡسَ ؕ کَانَ مِنَ الْجِنِّ فَفَسَقَ عَنْ اَمْرِ رَبِّہٖ ؕ اَفَتَتَّخِذُوۡنَہٗ وَ ذُرِّیَّتَہٗۤ اَوْلِیَآءَ مِنۡ دُوۡنِیۡ وَہُمْ لَکُمْ عَدُوٌّ ؕ بِئْسَ لِلظّٰلِمِیۡنَ بَدَلًا ﴿۵۰﴾
ترجمہ کنزالایمان :اور یاد کرو جب ہم نے فرشتوں کو فرمایا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا سوا ابلیس کہ قومِ جن سے تھا تو اپنے رب کے حکم سے نکل گیا بھلا کیا اسے (یعنی شیطان )اور اس کی اولاد کو میرے سوا دوست بناتے ہو اور وہ تمھارے دشمن ہیں ظالموں کو کیا ہی برا بدل ملا۔
''اس آیت کریمہ سے معلوم ہوا کہ شیطان کی اولادبھی ہےانسانوں کو گمراہ کرتی ہے ''
اوراللہ تعالیٰ کا فرمان ہے
قَالَ قَرِیۡنُہٗ رَبَّنَا مَاۤ اَطْغَیۡتُہٗ وَ لٰکِنۡ کَانَ فِیۡ ضَلٰلٍۭ بَعِیۡدٍ ﴿۲۷﴾ قَالَ لَا تَخْتَصِمُوۡا لَدَیَّ وَ قَدْ قَدَّمْتُ اِلَیۡکُمۡ بِالْوَعِیۡدِ ﴿۲۸﴾ مَا یُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَیَّ وَ مَاۤ اَنَا بِظَلّٰمٍ لِّلْعَبِیۡدِ ﴿۲۹﴾
(سورۃ ق:آیۃ۲۷۔۲۹)
ترجمہ کنزالایمان :اس کے ساتھی شیطان نے کہا ہمارے رب میں نے اسے سرکش نہ کیا ہاں یہ آپ ہی دور کی گمراہی میں تھا فرمائے گا میرے پاس نہ جھگڑو میں تمہیں پہلے ہی عذاب کا ڈر سنا چکا تھامیرے یہاں بات بدلتی نہیں اور نہ میں بندوں پر ظلم کروں ۔
اس آیت کریمہ سےبھی معلوم ہوا کہ ہرانسان کے ساتھ ایک شیطان ہو تا ہے جو سے گمراہ کرنے کی کوشش کرتا رہتاہے ۔
علامہ مجلسی اپنی کتاب بحار الانوار کے باب(( السماء و العالم)) میں لکھتے ہیں کہ
روایت میں ہے کہ خداوند عالم نے ابلیس سے کہا : میں آدم کو کوئی بچہ نہیں دوں گا مگر یہ کہ اسی جیسا تمھیں بھی دوں گا ، اور ہر انسان کا ہمزاد ایک شیطان ہے۔( ترجمہ کتاب السماء و العالم ، ص 243 )
اور فتاوٰی رضویہ میں ہے ۔
میرے آقا اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: منقول ہے، عورت کے ساتھ دو۲ شیطان ہوتے ہیں اور اَمْرَد کے ساتھ ستَّر۔ (فتاویٰ رضویہ ج۲۳ ص۷۲۱)
لہٰذا معلوم ہوا کہ شیطان کے ساتھ اس کی اولاد بھی ہے جو انسانوں کو گمراہ کرتی ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ اعلم
