ضیائی دارلافتاء
(12)موضوعات
(5) مفتیان کرام
سر جی السلام وعلیکم،سر میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ میں بینک میں ملازمت کر سکتا ہوں یا نہیں الجواب بعون الملك الوهاب کسی سودی بینک کی ایسی ملازمت جس میں سودی کاغذات لکھنےیا انہیں اِدھراُدھرلے آنا لے جانایا ان کا پرینٹ نکالنا یا فوٹو اسٹیٹ کرانا پڑے یا سود ی معاملات کا گواہ ہو نا پڑے الغرض سود ی معاملات کے متعلق ہر طرح کی ملازمت جائزنہیں ہےاور اسی طرح اگربینک میں سودی معاملات کےعلاوہ دیگر حرام اور ناجائز معاملا...
السلام علیکم میرے دو سوال ہیں ، ایک تو قرآن میں منسوخ اور ناسخ آیتوں کے بارے میں کچھ لوگ باتیں کرتے ہیں ۔سورہ آل ِعمران آیت نمبر چودہ ،سورہ توبہ آیت نمبر چونتیس منسوخ ہیں یا بلکل ٹھیک ہیں عمل کرنے کے لئے فرض ہیں آج کے مسلمانوں کےلئے ۔ دوسرا سوال یہ ہیں قرآن کی روشنی میں سونا تا قیامت ایک قیمتی دھات کی طرح استعمال ہوگا اس دنیا میں ۔ الجواب بعون الملك الوهاب سورۃِ آل ِعمران کی آیت نمبر چودہ : زُیِّنَ لِلنَّاسِ ...
کیا میں اپنے چچاذات بھائی کو زکاۃ دے سکتاہوں ،جبکہ وہ قریشی ہے ؟الجواب بعون الملك الوهاب آپ کے چچاذات بھائی اگر ہاشمی قریشی (یعنی حضرت علی ،حضرت جعفر،حضرت عقیل ،حضرت عباس ا ور حضرت حارث بن عبدالمطلب کی اولادسے)ہیں توانہیں زکوٰۃ نہیں دے سکتے ،اور اگرہاشمی قریشی نہیں ہیں تو پھر انہیں زکوٰۃ دے سکتے ہیں ۔ فتاوٰی رضویہ میں ہے: بنی ہاشم کو زکوٰۃ و صدقات واجبات دینا زنہار جائز نہیں، نہ انھیں لینا حلال۔ سید عالم صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم سے متواتر حدیثیں...
سلام! مجھے یہ پوچھنا ہے کہ میں نے اپنے گھر والوں کو ڈرانے کے لیے کسی معاملے میں اپنی بات منوانے کے لیے اپنی بیوی کے متعلق یہ کہا ’’ میں اس کے بارے میں فیصلہ کرلیتا ہوں اور اس کو فارغ کردیتا ہوں‘‘ ۔ کیا اس سے طلاق واقع ہوجائے گی؟ (بندہ، کراچی)الجواب بعون الملك الوهاب سائل کے اپنے سوال میں سچا ہونے کی صورت میں حکم شرعی یہ ہے کہ صورت مسئولہ میں طلاق نہیں ہوئی ، کیونکہ آپ کا یہ کہنا کہ ’’ میں اس (یعنی بیوی)کے بارے میں فیصلہ کرلیتا ہوں ا...
حورعین نام کا کیا مطلب؟ یہ نام رکھنا صحیح ہے؟ (سمیہ حنیف، گارڈن ویسٹ)الجواب بعون الملك الوهاب حورِعین کا معنی ہے" نہایت سیاہ اور روشن بڑی آنکھوں والی"قرآن مجید میں ہے "بِحُوۡرٍ عِیۡنٍ "(سورۃالدخان ،آیہ ۵۴) ترجمہ کنزالایمان :نہایت سیاہ اور روشن بڑی آنکھوں والیوں سے۔ اور حورِعین کسی لڑکی کا نام رکھنا درست ہے ،شرعا اس می کوئی قباہت نہیں ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ اعلم...
برائے مہربانی راہنمائی فرمائیں کہ کن شرائط پر سٹیٹ لائف انشورنس کرواسکتا ہوں؟ (محمد اسحاق احمد، شورکوٹ کینٹ)الجواب بعون الملك الوهاب اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنیاں اگرمضاربہ یامشارکہ کی شرائط پر اسٹیٹ لائف انشورنس کریں اوررقم صنعت یا غیر سودی تجارت میں استعمال کریں تواسٹیٹ لائف انشورنس جائز ہو گی۔ ورنہ ناجائز اور حرام ہے ۔ مگر بد قسمتی سےمضاربہ یامشارکہ کی شرائط پر اسٹیٹ لائف انشورنس اور اس کی رقم کا استعمال صنعت یا غیر...
مجھے gemstones (نگ)کے بارے میں جاننا ہے ،کیا کوئی بھی gemstones (نگ)پہنا جاسکتا ہے ،قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب چاہیے الجواب بعون الملك الوهاب شرعا چاندی کی ساڑھے چار ماشہ سےکم وزن کی ایک انگوٹھی جس میں ایک gemstone (نگ)ہوخواہ وہ کسی قسم ہو پہننا جائز ہے ،اگر چہ حاجت کے بغیر اس کا ترک افضل ہے۔ اور مہر کی غرض سےصرف جائز ہی نہیں بلکہ سنت ہے ،ہاں تکبر یا زنانہ پن کا زیوریا اور کسی بری نیت ہو توجائز نہیں ہے۔ حضرت انس رض...
جمعہ کے دن جمعے کی فرض نماز علاقے کی تمام مساجد میں ہو چکی ہو اور ظہر کا وقت باقی ہو تو اپنی نماز جمعے کی 14 رکعات پڑھیں گےیاظہرکی12رکعات پڑھیں گے.الجواب بعون الملك الوهاب صورت مسئولہ میں جماعت کے بغیرعلیحدہ علیحدہ ظہرکی نمازپڑھنا فرض ہے ۔ بہارشریعت میں ہے ۔ جس پر جمعہ فرض ہے اسے شہر میں جمعہ ہو جانے سے پہلے ظہر پڑھنا مکروہ تحریمی ہے، بلکہ امام ابن ہمام رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: حرام ہے اور پڑھ لیا جب بھی جمعہ کے ليے جانا فرض ہے اور جمعہ ہ...
سلام! ویسلین ، بام یا کریمز وغیرہ کی چکناہٹ اگر موجود ہو اس صورت میں وضو کے لیے کیا اس کا زائل کرنا ضروری ہے یا صرف وضو میں دھونے سے ہی وضو ہوجائیگا؟ (زاہد نقی ، شاہراہ فیصل ، کراچی) الجواب بعون الوھّاب اللھمّ ھدیۃالحق الصواب صورت مسئولہ میں وضوکرنے کےلئے اعضاءوضو سے ویسلین ، بام یا کریمز وغیرہ کی چکناہٹ ز ائل کرنا ضروری نہیں ہیں ہے۔ فتاوٰی رضویہ میں ہے ۔ جس چیز کی آدمی کو عموما یا خصوصا ضرورت پڑتی رہتی ہے اور اس کے ملاحظہ...
سلام! کیا بینک سے قرض لے کر مکان بنا سکتے ہیں اور کوئی ایسی صورت ہے جس میں جائز ہو؟ (وقاص احمد،شاہدرہ ٹاؤن ،لاہور) الجواب بعون الوھّاب اللھمّ ھدایۃالحق والصواب اگربینک آپ کومقررہ مدت کےلئے جورقم بطور قرض دے،پھرمدت مقررہ پراتنی ہی رقم واپس لے ، تو آپ مکان وغیرہ کےلئے بینک سے قرض لے سکتے ہیں ۔اس کو قرض حسنہ کہتے ہیں۔ اوراگر بینک آپ کو قرض اس شرط پر دےکہ مقررہ مدت کے بعد آپ اس قرض پرکچھ رقم اضافہ کر کے ...