ضیائی دارلافتاء
(12)موضوعات
(5) مفتیان کرام
میزان بینک کار اجارہ کے ذریعہ کا رلے سکتے ہیں ؟تفصیلات میزان بینک کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔الجواب بعون الملك الوهاب ہاں لے سکتے ہیں ۔کیونکہ میزان بینک سے کار اجارہ کے ذریعہ کا رلےنے میں کوئی قباہت نہیں ہے ۔”اسلامی اس لئے کہ اسلامی بنک درج ذیل طریقے اختیار کرتے ہیں۔ اور ان بنکوں سے وابستہ علمائے کرام کہتے ہیں کہ ان طریقوں میں سود شامل نہیں ہوتا۔ (۱)بنک کہتا ہے کہ آپ ہم سے قرضہ نہ لیں بلکہ ہم سے براہ راست گاڑی خریدیں۔ مثلااگر آپ ...
جس کے گاؤں میں نزدیکی اہل سنت کی مسجد نہ ہو وہ اپنی جماعت کا کیا کرے، بس اکیلے گھر میں پڑھے؟ (طیب، مردان)الجواب بعون الملك الوهاب جمہورعلماءکے نزدیک جماعت کے ساتھ نمازپڑھنا واجب ہے نہ کہ کسی خاص مسجد میں ،کیونکہ نبی اکرم ﷺکا فرمان ہے کہ "أعطيت خمساً لم يعطهن أحد قبلي: جعلت لي الأرض طيبة وطهوراً ومسجداً، فأيما رجل أدركته الصلاة صلى حيث كان"  ...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ مفتی صاحب قبلہ کی بارگاہ میں عرض ہے کہ زید نے عمرو پر زنا کے علاوہ تہمت لگائی مثلا کہا: اے فاسق ، اے کافر تو ثبوت تہمت کے لیے کیا شرطیں ہیں ؟ اور اگر زید تہمت ثابت نہ کر سکے تو اس کیا حکم شرع ہوگا ؟ مدلل جواب عطا فرمائیں (جنک پور دھام ، نیپال)الجواب بعون الملك الوهاب اس تہمت(یعنی عمروکے فاسق یاکافرہونے) کے ثبوت کے لئےشرط یہ ہے کہ عمرو سے کسی گناہ کبیرہ کاصدور دو گواہو ں سےیا کلمہ کفر یہ یا عقیدہ کفریہ دو ...
السلام علیکم ! میں یہ سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ اسلامی بینکنگ جو میزان بینک کر رہا ہے حلال ہے یا حرام؟ میں بزنس گریجوئیٹ ہوں مجھے میزان بینک سے آفر ہے برائے مہربانی مجھے جواب عنایت فرمادیں۔ (انعم یاسین، شاہ فیصل کالونی ، کراچی)الجواب بعون الملك الوهاب حرام ہے ،کیونکہ ہماری تحقیق کے مطابق اس وقت تک میزان بینک اسلامی معاشی اصولوں کےعین مطابق بینکاری یا کوئی اورمالیاتی عمل نہیں کررہا ہے۔اور میزان بینک یا کسی اورسودی بینک کی ایسی نوکری جس میں ...
پانچ فیصد کی رقم میں اگر سود معلوم نہ ہو تو یہ لینا جائز ہے ؟ اور اگر سود نکال لیں تو اسے کہاں کہاں استعمال کرسکتے ہیں؟(ذیشان)الجواب بعون الملك الوهاب لینا جائز نہیں ۔ اور سودالگ کر کے جس سے لیا ہےاسے واپس دیدیں اور وہ نہ رہا ہوتواس کے وارثوں کو دیدیں اور اگر وارثوں کا پتہ نہ چلے تو فقراء پر صدقہ کردیدیں اور صدقہ تبرع ،احسان او رخیرات کےطور نہیں کر سکتے بلکہ اس لئے صدقہ کر دیں کہ مال خبیث میں آپ کو تصرف کرنا حرام ہے اس طرح کےایک سوال کےجواب اع...
اسلام علیکم سوال یہ ہے کیا ایک غیر سید کسی سیدہ سے نکاح کر سکتا ہے ؟ معلوم چلا ہے کہ اس موضوع پر علماء اور اصفیاء کے درمیان اختلاف ہے۔ اگر اس اختلاف کو سامنے نہ رکھیں بلکہ حقیقت مسئلہ جیسے ہند میں مسلمانوں کی پریشانی ان کی مشکلات کے حل کا سوچ کر کسی سیدہ سے نکاح کیا جائے تو یہ عمل کیسا ہے جواب ارسال فرمائیں شکریہالجواب بعون الملك الوهاب سیدہ کا نکاح غیرسید سے جبکہ وہ عالم ،دینداراورعامل ہو جائز ہے فتاوٰی رضویہ میں ہے نعم اذاکان دینا...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ جو حضرات صحابہ کرام (رضی اللہ عنھم) اور ازاوج مطہرات کی شان میں گستاخیاں کرتے ہیں ۔ ایسے لوگوں سے دوستی (Friendship ) کرنا، ان کی خوشی ،غمی میں شریک ہونا یا ان سے کسی قسم کا تعلق قائم کرنا کیسا ہے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرما دیں۔ (اونگزیب، ننکانہ صاحب) الجواب بعون الملك الوهاب صحابہ کرام رضون اللہ تعالیٰ علیہم اجمعیں اور ازاوج مطہرات کی شان میں گستاخی اوربے ادبی بعض...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میرے تین سوال ہیں 01: احرام باندھنے کے بعد دو رکعت نفل پڑھنے کا ذکر ملتا ہے کیا یہ کسی حدیث سے ثابت ہیں؟ 02: پہلے عمرے کے بعد حلق کروایا اب دوسرا عمرہ اسی دن کر سکتے ہیں اور دوسرا عمرہ اسی دن یا اگلے دن کیا تو احرام کھولنے کیلئے کیا کرے جبکہ سر پر ایک بھی بال نہیں؟ 03: ایک شخص قریشی نہیں مگر اپنے نام کے ساتھ قریشی لگاتا ہے مثلاً احسن قریشی تو یہ لگانا کیسا ہے؟ جوابات عنایت فرما کر عند اللہ ماجور ہوں جزاک...
السلام علیکم! کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی گستاخ بے ادبی کر کے بعد میں توبہ کرلے۔ جیسا کہ جنید جمشید نے ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ کے بارے میں کی۔ تو کیا اس کی توبہ قانون اور عوامی طور پر قبول ہوگی؟ اور اللہ کے نزدیک؟ کیونکہ یہ تو حقوق العباد کا معاملہ ہے اور جب تک جس کی بے ادبی کی ہے وہ معاف نہ کرے تو معافی نہیں ۔ جیسے حدِ قذف توبہ سے ساقط نہیں ہوتی اور شریعت کی رو سے وہ سزا کا حقدار ہوگا تو جو...
سوال5: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین درج ِ ذیل مسئلہ کےبارے میں کہ زید ایک غیر عالم ہے لیکن مذہبی تبلیغی سر گرمیوں میں مشغول رہتا ہے اور صوم و صلاۃ کا پابند بھی، زید کہتا ہے آجکل کے بہت سے دیوبند ی صرف نام کے دیوبندی ہیں، انھیں عقائد علمائے دیوبند ی کی خبر ہی نہیں ہوتی ایسے لوگ صرف نماز و روزہ دیکھ کر پھنس جاتے ہیں ہمیں اُن کی اصلاح کرنی چاہیے انھیں اپنے قریب لانا چاہے اُن کے ساتھ مسلمانوں جیسا ...