ضیائی دارلافتاء

(12)موضوعات

(5) مفتیان کرام

اہم مسئلہ خرید و فروخت کا

السلام علیکم: کیا فرماتے ہیں علمائےدین اس مسلہ کے بارے میں کہ بیرون ملک جہاں لین دین کفار سے ہو، اورسود سے بچنا محال ہو تورقم گروی رکھ کرگھر لیا جا سکتاہے، کہ اس کے بغیر بہت مہنگا ہونے کی وجہ سے گھر خریدنا قریب از محال ہو؟الجواب بعون الملك الوهاب الجواب بعون الوھّاب اللھّم ھدایۃ الحق والصواب ہاں لیا جاسکتا ہے ،کیو نکہ دار الحرب میں اگر مسلمانوں کا فائدہ ہو تو کافر وں سےسودی لین دین جائز ہے۔ فتاوٰی رضویہ میں ہے "فی ردالمحتار عن السیر الکبیرو شرح...

وارث کا اہم مسئلہ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اگر ایک مکان تین ورثا میں مشترک ہو، اور ان میں سے دو وراثا تیسرے وارث کو اپنے حصے دینا چاہتے ہیں، تو کیا یہ ہبہ درست ہوگا؟ اگر ہبہ درست نہیں ہوگا تو پھر اس کو درست کرنے کی کیا ترکیب ہوگی؟ جزاک اللہ خیرا (عبد المصطفیٰ بن حسین)الجواب بعون الملك الوهاب صورت مسئولہ میں اگر ہبہ کرنے والے دونو ں شخصوں کے   مذکورہ تیسرے شخص کے علاوہ اور رشتہ  دارموجودنہیں ہیں  تو یہ ہبہ بلا کرہت درست ہے ۔اور اگر&n...

دیگ کی منت مانگنا کیسا؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ کیا فر ماتے ھیں علماء دین اس بارے میں کہ۔ کچھ جگہوں پر اس طرح منت کی جاتی ھے کہ چاول کی پکی ھوی دیگ کو ھاتوں سے پکڑ کر گھماتے ھیں۔ پھر وہ دیگ اپنے وزن سے گھمتی ھے تو گھمانے والی یہ سمجھتی ھے کہ میری منت پوری ھوگی۔ اسی طرح اور خواتین بھی کرتی ھیں۔ تو منت پوری ھونے والی اگلے سال اپنے گھر میں عورتوں کا اجتماع کرکے یھی تقریب کرتی ھیں۔ براۓ کرم ایسا کرنا کیسا ھے۔ (محمد توصیف، کورنگی کراچی)الجواب بعون الملك الوهاب ...

اکیلے نکاح کرنا صرف لڑکا اور لڑکی کا شرعاً حکم

سلام! میرا سوال آپ سے یہ ہے کہ جب لڑکا لڑکی گھر یا کمرے میں اکیلے ہوں اور انہیں خوف ہو کہ ہم سے کچھ غلط کام ہوجائے گا اگر وہ اس موقع پر تنہا نکاح کرلیتے ہیں ایجاب قبول کرلیتے ہیں تو اس صورت میں نکاح ہوجائے گا یا نہیں؟؟ اگر ہوگا تو درست ہوگا؟؟ برائے مہربانی اس کا جواب عنایت فرمائیں۔ (عبد القدیر، قصبہ کالونی کراچی)الجواب بعون الملك الوهاب صورت مسئولہ میں ہرگزنکاح درست نہیں ہوگا اورتنہاایجاب وقبول کے بعد جماع حرام اور اشد حرام ہو گا ۔ کیونکہ نکا ح...

صفا و مروہ کے درمیاں سعی نئی کنسٹرکشن پر کرسکتے ہیں

السلام علیکم! صفا و مروہ کے درمیاں سعی نئی کنسٹرکشن پر کرسکتے ہیں؟ کسی بھی فلور سے کرسکتے ہیں یا صرف گراؤنڈ فلور اور پرانی کنسٹرکشن پر؟ چھوٹے بچوں کو بھی احرام اور عمرہ کی نیت کرنی چاہیے حالانکہ وہ وضو اور نماز نہیں پڑھ سکتے۔ (مزمل سید، انڈیا)الجواب بعون الملك الوهاب صفا و مروہ کے درمیاں کسی بھی فلور سےنئی کنسٹرکشن پرسعی کرنا جائز ہے ،اگرچہ گراؤنڈ فلوراورپرانی کنسٹرکشن پرسعی کرنا افضل ہے۔اتناچھوٹابچاجوبلکل ناسمجھ ہو،اس کا احرام شرعاً معتبر نہیں...

درود پاک کیا ہے

السلام علیکم ! جناب میرا 1 سوال ہے ۔ درود پاک کیا ہے؟ میں ایک سنی ہوں لیکن کسی کو میں کیا بتاؤں درودِ پاک کیا ہے ؟ میرے علم میں اضافہ فرمائیے میری راہ نمائی کریں۔ جزاک اللہ ۔ (محمد محسن رانا صالح، کراچی)الجواب بعون الملك الوهاب درود پاک کوعربی زبان میں صلوٰۃ  کہتے اور عربی زبان میں صلوٰۃ کا معنی دعاہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرماں ذیشان ہے وَصَلِّ عَلَیۡہِمْ ؕ اِنَّ صَلٰوتَکَ سَکَنٌ لَّہُمْ ؕترجمہ کنز الایمان :اور ان کے حق میں دعائے خیر کرو بیشک...

حجاج بن یوسف اور ایک نابینا کا واقعہ؟

حجاج بن یوسف کا واقعہ ٹھیک ہے؟ جس میں ایک نابینا شخص خانہ کعبہ میں بینائی مانگ رہا تھا۔ حجاج بن یوسف نے کہا کہ اگر تم کو بینائی نہ ملی تو تم کو قتل کردوں گا۔ پھر جب نابینا نے کعبے کے غلاف کو لپٹ کر دعا کی تو بینائی آگئی۔ (اقصی، ملتان)الجواب بعون الملك الوهاب (حجاج بن یوسف اورایک نابینا شخص کاواقعہ) (متفرقات) سوال1: حجاج بن یوسف کا واقعہ ٹھیک ہے؟ جس میں ایک نابینا شخص خانہ کعبہ میں بینائی مانگ رہا تھا۔ حجاج بن یوسف نے کہا کہ اگر تم کو بینائی ن...

کیا میرے والد کے ماموں میرے لیے محرم ہیں یا نہیں؟ جو پیسے بینک میں لونگ ٹرم ڈپوزٹ میں رکھے ہوں ان پر نفع آتا ہو کیا ان پیسوں پر زکوۃ ہوگی یا جو نفع آرہا ہے اس پر زکوۃ ہوگی؟ (سائمہ اسلم، اعوان ٹاؤن لاہور، پاکستان) الجواب بعون الملك الوهاب آپ کے والد کے ماموں آپ کیلئے محرم ہیں ۔اور  جو پیسے بینک میں لونگ ٹرم ڈپوزٹ میں رکھےہیں ان پر زکوٰۃ ہو گی اور ان پر جو نفع مل رہا ہے وہ سود ہے ،اور سود پر زکوٰۃ نہیں ہوتی ، بلکہ  اسے بینک مالکان ک...

پریمیم پرائز بونڈ جائز ہے یا ناجائز؟

کیا گورنمنٹ کی طرف سے جو ابھی پریمیم پرائز بونڈ آیا ہے وہ جائز ہے ؟ (شادمہ ثروت) الجواب بعون الملك الوهاب   گورنمنٹ کی طرف سے ابھی  جونیا    پریمیم پرائز بونڈ آیا ہے وہ جائز  نہیں ہے۔کیونکہ اس پر سرمایہ کاروں کو انعامات کے ساتھ ششماہی بنیادوں پر منافع بھی ملے گااور ششماہی بنیادوں پر منافع دینا خالص سود اور حرام ہے ۔اس لئے کہ سود اس منافع کو کہتے ہین جو لیں دیں کے وقت مشروط کر دیا جائے ،یعنی معیّن یا غیر معیّن من...

دھوبی کا دھویا ہوا کپڑا پاک ہے یا ناپاک؟

اسلام علیکم ، کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس بارے میں کہ دھوبی حضرات سے جو کپڑے دھلواتے ہیں وہ پاک مانیں جائیں گے یا احتیاط کرتے ہوئے اسے گھر میں خود بھی پاک کرلیا کریں؟ (محمد فرخ شان قادری، کراچی) الجواب بعون الملك الوهاب دھوبی کو جوکپڑے دھلنے کیلئے دیئے جاتے ہیں ان میں پاک اور ناپاک  ملے جلے ہوتے ہیں، اس  لئے  دھوبی کے دھونے کے بعد ان کپڑوں کےپاک یا ناپاک  واپس آنے کے بارے میں دو صورتیں ہیں پہلی صورت یہ ہے کہ دھوبی اگر جار...