ضیائی دارلافتاء
(12)موضوعات
(5) مفتیان کرام
کبوتر اور چڑیا کی بیٹ کپڑے پر لگ جائے تو کیا حکم ہے؟ اور اگر بندے کو پتا ہو نے کے باوجود اس کے کپڑے پر بیٹ لگی ہو تو کیا اس کا کیا حکم ہے؟ (قیصر محمود، مشرف کالونی ہاکس بے روڈ ماڑی پور کراچی ویسٹ)الجواب بعون الملك الوهاب کبوتر اور چڑیا کی بیٹ پاک ہے ۔ بہارشریعت میں درمختار کے حوالے سے ہے کہ "جو پرندے حلال اونچے اڑتے ہیں جیسے کبوتر ،مینا ،مرغابی ،قار ،ان کی بیٹ پاک ہے "(بہار شریعت :ج۱،ص۳۹۱) لہذا اگر کبوتر یاچڑیا کی بیٹ کپڑے پر لگ جا...
السلام علیکم ! جناب میری کچھ دنوں پہلے منگنی ہوئی ہے اور جس لڑکی سے میری منگنی ہوئی ہے وہ لے پالک ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ میری ساس جنہوں نے میری منگیتر کو پالا ہے وہ میرے لیے محرم ہونگی شادی کے بعد یا نہیں جب کہ میری منگیتر ان کے پاس چھ مہینے کی عمر سے ہے اور ان کا دودھ نہیں پیا۔ براہِ کرم میری راہنمائی فرمائیے۔ (جواد ناصر، لیاقت آباد، کراچی)الجواب بعون الملك الوهاب سوال سے معلوم ہوتاہے کہ آپ کی منگیتر کو پالنے والی عورت نہ تو اسکی سگی ...
سلام! ایک شخص کے پاس 200 گرام سونا تھا 1436 ہجری میں اس نے 5 گرام زکوٰۃ نکال دی رقم سے نہ کہ سونا۔ اب رہنمائی فرمادیں کہ 1437 میں اس کو 200 گرام پر زکوٰۃ دینی ہوگی یا 195 گرام پر۔(اصل میں تو اس کے پاس 200 گرام ہیں مگر 5 گرام کے پیسے تو وہ پچھلے سال زکوٰۃ نکال چکا ہے ) جزاک اللہ۔ (عبد اللہ ، اسلام آباد)الجواب بعون الملك الوهاب صورت مسئولہ میں ۲۰۰ گرام کی زکوٰۃ دینی ہو گی نہ کہ ۱۹۵گرام کی ۔کیونکہ رقم سے زکوٰۃ ادا کرنے کی وجہ سے اب بھ...
میری تنخواہ 15000 روپے ماہانہ ہے کیا مجھ پر قربانی واجب ہے؟ (محمد فیضان خلیل، اسلام آباد)الجواب بعون الملك الوهاب صورت مسئولہ میں اگر قربانی کے تین دنوں (یعنی دس ،گیارہ اوربارہ ذی الحج کےدنوں ) اور دو راتوں (یعنی گیارہ اور بارہ ذی الحج کی ر اتوں )میں کسی وقت آپ کے پاس ساڑے باون تولے چاند یا اس کی قیمت (یعنی ۴۲۰۰۰) کے برابر سونا یا نقدی (یعنی تنخواہ وغیرہ )یا مال تجارت یا ضرورت سے زائدسامان ہو یا ان میں سے چند چیزوں یا سب چیزوں کی ق...
کیا شئیرز کا کاروبار جائز ہے؟ اگر روزانہ کی بنیاد پر خرید و فروخت کی جائے تو کیا حکم ہوگا؟ (محمد ابراہیم، الفیضان ہومز، گارڈن ایسٹ،کراچی)الجواب بعون الملك الوهاب اگر شیئرز کے کاروبار میں درج ذیل شرائط کی رعایت رکھی جائے تو یہ کاروبار جائز ہے، ورنہ نہیں، خواہ روزانہ کی بنیاد پر خرید و فروخت ہویا ماہانہ وسالانہ بنیادوں پر۔ (۱)جس کمپنی کے شیئرز کی خرید و فروخت کی جارہی ہو، خارج میں اس کمپنی کا وجود ہو، صرف کاغذی طور پر رجسٹرڈ نہ ہو اور نہ ہی اس کم...
سلام! آنکھوں میں جہاں سرمہ لگایا جاتا ہے کیا وہاں غسل اور وضو میں پانی بہانا ضروری ہے؟ اور سرمہ لگا ہو تو وہاں جلد پر پانی پہنچ جائے گا یا سرمہ اتارنا پڑے گا؟ (نادیہ، منصورآباد، فیصل آباد)الجواب بعون الملك الوهاب آنکھوں کے ڈھیلوں اور پپوٹوں کی اندرونی سَطح پر پانی بہاناضروری نہیں، ہاں اگر آنکھ کے کوئے (یعنی ناک اوررخسارکی طرف آنکھ کے کونوں ) اور پلکوں میں سرمہ کا جرم چپکا ہو تو اسے چھڑانا ضروری اور وہاں پرپانی بہانا فرض ہے، مگر سر...
اسلام علیکم جناب مفتی صاحب میں نے چند سال پہلےاپنی بیوی کے اولیاء کی مرضی کے بغیر نکاح کیا تھا ،اس حوالے سے مجھے معلومات حاصل کرنی ہیں کہ کفو کی چھ شرائط (پردے کے بارے میں سوال جواب،ص۳۶۰،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ) کے مطابق کیا میں بیوی کا کفو ہوا یا نہیں؟ معلومات درج ذیل ہیں۔ 1) نسب (سلسلۂ خاندان) >>> بیوی کا خاندان صدیقی (بھارت) جبکہ میرا خاندان یوسف زئی (بھارت) 2) اسلام >>> بیوی مسلمان اور میں بھی مسلمان (ہمارے آباؤ اجداد مسلمان) 3) حِرفہ(پ...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ تہتّر۷۳ فرقوں والی حدیث کے مطابق جو بہتّر ۷۲ فرقے والے ہیں وہ جہنم میں جائیں گے۔ تو جن کی گمراہی حدِّ کفر تک نہ پہنچی ہو تو کیا وہ ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے یا ان کیلئے کوئی راحت کا سامان ہے یا ہوگا؟ برائے مہربانی جواب ارشاد فرمادیجئے۔ (محمد فرخ شان القادری،کراچی پاکستان)الجواب بعون الملك الوهاب بہتّر (۷۲)گمراہ فرقوں میں سے جن فرقوں کے عقائد کفریہ ہیں ان کے قائلین ہم...
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئله میں ڈاکٹر A.p.j عبدالکلام مسلمان ہیں یا نہیں؟ زید کہتا ہے کے وہ مسلمان نہیں ہیں اسلئےکہ وندے ماترم بولتے تھے ، اور بکر کہتا ہے کہ مسلمان ہیں اسلئے کہ اللّه نے اس جگہ پر جھوٹ بولنے کو جائز رکھا ہے جہاں جان جانے کا خوف ہو؟ بینوا توجروا۔ (محمد اسلام الحق ، مراد آباد ، یوپی) الجواب بعون الملك الوهاب کسی کلمہ کفریہ کے قائل کوکافر کہنے کے لئے چار شرطیں ہیں (۱) اس کلمہ کفریہ کےکفرہونے میں آئمہ کا اختلاف نہ ...
مسجد میں جوتے پہن کر نماز پڑھنا کیسا؟ (محمد فرخ شان القادری، کراچی پاکستان)الجواب بعون الملك الوهاب سخت اور تنگ پنجے کاجوتا جوسجدہ میں انگلیوں کاپیٹ زمین پررکھنےاوران پر زوردینے سے مانع ہو ایسا جوتا پہن کرنماز پڑھنامذہب مشہورہ و مفتی بہ قول کے مطابق سرے سے نماز کو فاسد کر دیتا ہے کیونکہ جب پاؤں کی انگلیوں کا پیٹ زمین پرنہ لگاسجدہ نہ ہوا اور جب سجدہ نہ ہوا نماز نہ ہوئی۔اوراگر اسی طرح کے جوتے ہوں کہ سنت سجدہ میں بھی خلل نہ ڈالیں تو اگر وہ نئ...