ضیائی دارلافتاء

(12)موضوعات

(5) مفتیان کرام

قرض دار پر زکوۃ کا حکم

مکان تعمیر کرنے کیلئے میں نے قرض لیا  تو کیا مجھ پر زکوۃ ہوگی؟ الجواب بعون الملك الوهاب اگر آپ صاحبِ نصاب ہیں یعنی  آپ کے پاس (1):ساڑھے سات تولے سونا (87.48 گرام)۔(2): یا ساڑھے باون تولے چاندی(612.36 گرام)۔ (3): یا  چاندی کی مذکورہ مقدار جتنی   مالیت کا مال ِ تجارت۔ (4):یا چاندی کی مذکورہ مقدار جتنی مالیت کے پیسے ہیں۔ اور ان پر سال بھی گزر چکا ہے تو آپ اپنے قرض کے پیسے  اپنی   زکوۃ والے مال سے مِنْہا(مائنس)...

اپنی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنا اور بیٹیوں کو محروم کرنا کیسا؟

کیا میں اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کو ساری جائیداد تحفۃً دے سکتا ہوں؟ جبکہ میری چار بیٹیاں اور ہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب جو شخص زندگی میں اپنے ورثاء کے درمیان اپنی جائیداد تقسیم کرنا چاہتا ہے  تو اسے چاہیے کہ اپنے بیٹے اور بیٹیوں کے درمیان جائیداد برابر برابر تقسیم کرے اور بیٹیوں کو محروم نہیں کرنا چاہئے۔ علامہ ابن عابدین شامی نے فرمایا: الفتوى على قول أبي يوسف: من أن التنصيف بين الذكر والأنثى. ترجمہ: فتوی امام ابو یوسف کے اس قول پر ہے کہ ب...

اذان مسجد کے اندر دینے کا حکم

برائے مہربانی حوالے کے ساتھ جواب دیں کہ اذان مسجد کے اندر دینا جائز ہے یا نہیں؟ خاص طور پر جمعہ کی دوسری اذان۔ الجواب بعون الملك الوهاب (1): اذان  سے مقصود مسجد سے باہر لوگوں کو  نماز کی طرف بلانا ہوتا ہے نہ کہ مسجد میں پہلے سے موجود لوگوں کو کیونکہ وہ پہلے ہی مسجد میں بیٹھے ہیں دوبارہ بلانے کا کیا فائدہ؟ (2): مسجد کے اندر بلند آواز سے بولنا، آواز لگانا اور پکارنا منع ہے جیسا کہ ابن ماجہ کی حدیث ہے[ابن ماجہ، کتاب المساجد، باب ما یکرہ فی...

مردوں کا کان وغيره میں زیور پہننے کا حکم؟

آجکل مرد حضرات اپنے کان میں بالی پہنتے ہیں کیا یہ جائزہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب مردوں کا ناک، کان، ہاتھ یا پاؤں میں بالی، کنگن اور اسی طرح کے زیور پہننا  ناجائز وحرام ہے؛ کیونکہ ایسا کرنا عورت سے مشابہت ہے اور عورت سے مشابہت حرام ہے۔ بخاری شریف میں ہے: عَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ المُتَشَبِّهِينَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ، وَالمُتَشَبِّهَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ . ترجمہ: مرد جو عورتوں کی مشابہت کرت...

ڈراموں اور فلموں میں نکاح اور طلاق كا حكم؟

كيا فرماتے ہیں علماء کہ ايك لڑکے نے غیر شادی شدہ لڑکی سے ڈرامے میں نکاح کیا اور ارادہ  محض ڈرامے  میں کردار ادا کرنے کا تھا حقیقی نکاح کا ارادہ نہیں تھا، اسی طرح اگر ایک شخص اپنی حقیقی بیوی کو محض ڈرامے کا کردار ادا کرنے کیلئے طلاق دیتا ہے تو کیا  نکاح اور طلاق ہوجائیگی؟ الجواب بعون الملك الوهاب ڈراموں میں غیر شادی شدہ عورت سے نکاح کیا تو نکاح منعقدہوجائیگا اور  شرعاً  عورت مرد کی بیوی قرارپائیگی۔ اسی  طرح اگر اپنی ب...

ماہ رمضان کے آخری جمعہ کوتمام نمازوں کی قضاء ختم کرنے کا حکم؟

کیافرماتے ہیں اس مسئلہ کے بارے میں کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو زندگی میں ایک دفعہ قضاء عمری نماز ادا کرنے سے گذشتہ زندگی کی تمام اول قضاء نمازیں ادا کر لی جائیں تو کیا گناہ تو نہیں ہو گا؟ الجواب بعون الملك الوهاب قضائے عمری کامذکورہ طریقہ محض باطل وجہالت وبدعت ہے اس کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے۔ امام اہلسنت امام احمدرضاخان علیہ الرحمہ اس طرح کے ا یک سوال کے جواب میں فرماتے  ہیں:" ایں طریقہ کہ بہر تکفیر صلوات فائتہ احداث کردہ اند بدعت ...

قبروں کو مسمار کرانا

کیافرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ جگہ کی کمی کی وجہ سے قبروں  پر بلڈوز کرانا کیسا ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب بلڈوز لگوانا کسی طرح جائز نہیں,  مُردہ دفن ہونے کے بعد بلا عذرشرعی قبر کھولنا حرام ہے اور قبر پر بیٹھنا بھی حرام ہے اور جس اشیاء سے زندہ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے مُردوں کو بھی ان سے تکلیف ہوتی ہے۔ امام اہلسنت امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن صحیح مسلم شریف کے حوالے سے لکھتے ہیں:" عمروبن العاص رضی اللہ تعالی عنہ سے ...

بی سی میں جمع رقم پر زکوۃ کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ  مفتیان دینِ متین! میرا سوال یہ ہے کہ ہم کچھ لوگ گھروں میں کمیٹی ڈالتے ہیں تو اس کمیٹی والی رقم میں کب اور کس رقم پر زکوٰۃ واجب ہو گی جبکہ وہ کمیٹی نکلی نہیں ہے۔ الجواب بعون الملك الوهاب جتنی رقم کمیٹی میں جمع کروادی ہے اگر نصاب جتنی ہے یا دوسرے  مال کے ساتھ مل کر نصاب تک پہنچ جاتی ہے تو اس پر سال پورا ہونے پر زکوٰۃ فرض ہو جائے گی اور شرائط پائے جانے پر سال بسال واجب ہوتی رہے گی۔ مگر واجب الادا اس وقت ہے جب وصول ...

بی سی کھلنے پر بقیہ رقم قرضہ ہے

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں صاحبِ نصاب ہوں اور میں نے ایک جگہ بی سی ڈالی ہو ئی ہے اور اتفاق سے میری بی سی نکل آئی ہے اور میں مکمل رقم Receiveکر چکا ہوں۔ اور میں نے باقی  مزیدبی سی کی رقم بھی جمع کروانی ہے۔ تو کیا اس باقی رقم (جو بی سی کی دینی ہے)پر زکوٰۃ ہو گی یا نہیں؟ اور کیا باقی اقساط منہا ہوں گی یا نہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب بی سی کی جتنی قسطیں باقی ہیں وہ مِنہا(جدا)  کرکے بقیہ رقم  اگر نصاب کی مق...

پرائز بانڈز کی زکوٰۃ؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ مفتیان صاحبان! میرا سوال یہ ہے کہ پرائز بانڈز  کی زکوٰۃ کا کیا طریقہ کار ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب جس طرح روپوں کی زکوٰۃ ادا کی جاتی ہے اسی طرح پرائز بانڈز کی زکوٰۃ ادا کی جائےگی کہ اگر  پرائز بونڈ نصاب کی مقدار کو پہنچتے ہیں اور سال بھی گزر چکا ہےتو کل رقم کا اڑھائی فیصد زکوۃ  ہے۔...