پرائز بانڈز کی زکوٰۃ؟
(12)موضوعات
(5) مفتیان کرام
تاریخ
05/19/2016
حوالہ
AZT-19742
السلام علیکم ورحمۃ اللہ مفتیان صاحبان! میرا سوال یہ ہے کہ پرائز بانڈز کی زکوٰۃ کا کیا طریقہ کار ہے؟
الجواب بعون الملك الوهاب
جس طرح روپوں کی زکوٰۃ ادا کی جاتی ہے اسی طرح پرائز بانڈز کی زکوٰۃ ادا کی جائےگی کہ اگر پرائز بونڈ نصاب کی مقدار کو پہنچتے ہیں اور سال بھی گزر چکا ہےتو کل رقم کا اڑھائی فیصد زکوۃ ہے۔
