ضیائی دارلافتاء
(12)موضوعات
(5) مفتیان کرام
میرا سوال یہ ہے کہ میں نے سنت کے مطابق غسل کیا اور جب نماز کا ٹائم آیا تومیں نے وضو نہیں کیا اورایسے ہی مسجد میں نماز ادا کرنے کیلئے چلا گیا میرے دوست نےکہا کہ نمازکےلئےالگ وضو کرنا ضروری ہے، تو آپ یہ بتائیں کہ کیا وضو کرنا ضروری ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب سنت کے مطابق غسل کرنے سے وضو بھی ہوجاتا ہے۔ اگر وضو نہیں ٹوٹا تو نماز کے لئے نیا وضو کرنا ضروری نہیں ہے۔...
ایک شخص نے اپنی رہائش کے علاوہ ایک اور گھر اس لئے خریدا کہ اگر اس کو نفع ملے گا تو وہ اس کو بیچ دے گا تو کیا یہ مال تجارت میں شمار ہوگا اور کیا اس پر زکوۃ ہوگی؟ الجواب بعون الملك الوهاب ایسے شخص پر زکوۃ واجب نہیں ہے کیونکہ یہ گھر مالِ تجارت میں شمار نہیں ہوگا۔ درمختار میں ہے: "ولو نوی التجارۃ بعد العقد او اشتریٰ شیئا للقنیۃ ناویاً انہ ان وجد ربحا باعہ لا زکاۃ علیہ" یعنی اگر وہ عقد کے بعد نیت تجارت کرے یا کوئی چیز رکھنے کے لئے خریدے اس نیت...
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام کہ میرے پاس ایک سونے کی چین اور لاکٹ ہے جس کی قیمت گیارہ ہزار روپے ہے۔کیا مجھ پر زکوٰۃواجب ہے؟اگر ہے تو کتنی زکوٰہ ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب سونے اور چاندی کی زکوۃ میں وزن کا اعتبار ہوگا۔ یعنی سونا ساڑھے سات تولے(87.48 گرام)۔ اور چاندی ساڑھے باون تولے (612.36 گرام)۔ اگر کسی کے پاس اتنے وزن کا سونا یا چاندی ہے تو اس پر زکوۃ ہے۔ لہذا اگر آپ کے سونے کی چین اور لاکٹ کا وزن ساڑھے سات ت...
کیافرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے اپنی بیوی سے لڑائی کے دوران اپنا نکاح نامہ پھاڑ دیا اور کہا کہ" اب قصہ ہی ختم کر دیا میں نے" عرض یہ ہے کہ اس صورت میں طلاق ہو گئی یانہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب ان الفاظ كا تعلق طلاق بائن سے لہذا اگر اس سے طلاق کی نیت کی تھی تو ایک طلاق بائن واقع ہوگئی، اوراگراس وقت طلاق کی نیت نہیں تھی تو قسم کے ساتھ اس کی بات مانی جائے گی اور اگر جھوٹی قسم کھائی تو جب تک ساتھ رہیں گے حرام ...
حلال جانوروں کی آنتوں اور اوجھڑی کاکیاحکم ہے؟ الجواب بعون الملك الوهاب جن جانوروں کاگوشت کھایاجاتاہے ان کے سب اجزاء حلال اوران کاکھاناجائزہے مگرجانورکے بعض اجزاء حرام یاممنوع یامکروہ ہیں۔آنت اور اوجھڑی مکروہ اجزاء میں سے ہے لہذا اس کاکھانامکروہ ہے۔ امام اہلسنت امام احمدرضاخان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:" آنت کھانے کی چیز نہیں، پھینک دینے کی چیز ہے۔ وہ اگر کافر لے جائے یا کافر کو دی جائے تو حرج نہیں ۔﴿الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالْخَبِيث...
اگر کوئی جان کی دھمکی دے کر طلاق دلوا دے اور خاوند جانتا ہے کہ اگر طلاق نہ دی تو دھمکی دینے والا جان۔لے لے گا، ایسے میں اگر طلاق دی جائے لیکن دل میں نیت نہ کی جائے تو کیا طلاق واقع ہو جائے گی ؟ حالانکہ سنا ہے کہ جان بچانے کیلئے کفر کرنا بھی جائز ہے جبکہ دل سے نیت نہ کی جائےجواب دے کر اجر لیں الجواب بعون الملك الوهاب جس پر جبر کیا گیا اگر اس نے زبانی طلاق دی تو اس کی طلاق واقع ہوجائیگی اگرچہ اس نے طلاق کی نیت نہ کی ہو۔ اگر تحریری...
سحری میں تقریباً 5 منٹ باقی تھے اور میں جب نیند سے جاگا تو مجھ پر غسل بھی واجب تھا تو میں نے مختصر سحری کی اور روزہ رکھ لیا تو کیا میرا روزہ ہو گیا یا نہیں؟ الجواب بعون الملك الوهاب روزہ ہو جائیگا۔ ہاں اگر اتنا وقت ہے کہ وضو کرکے سحری کرسکتا ہے تو وضو کرلے وگرنہ کلی کرکے سحری کرے اور روزہ رکھ لے اور روزہ میں کوئی کراہت نہیں آئیگی۔[ فتاوى امجدیہ، کتاب الطہارت، جلد1، صفحہ 12، مطبوعہ مکتبہ رضویہ کراچی]۔...
وضو میں مسح کرنا بھول گیا اور اعضاء بھی خشک ہو چکے ہیں اب یاد آیا کہ میں نے مسح نہیں کیا تھا تو کیا اب نئے سرے سے وضو کریگا یا صرف مسح كرلينے سے وضو مکمل ہوجائیگا۔ الجواب بعون الملك الوهاب وضو کیا اور مسح کرنا بھول گیا تو صرف مسح کرنے سے اس کا وضو مکمل ہوجائیگا، دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسی طرح اگر غسل جنابت میں ناک میں پانی ڈالنا یا کلی کرنا بھول گیا تو بعد میں یاد آنے پر کلی کرلے اور ناک میں پانی ڈال دے تو اس کا غسل م...
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس شخص کے بارے میں جس نے بینک سے قرضہ لیا ہوا ہے اوروہ شخص ہر ماہ کی قسط کے حساب سے بینک میں رقم اداکرتا ہے۔کیا زکوٰۃ ادا کرتےوقت ِقرض کی اقساط رقم کو کل مال میں ملا کے زکوٰۃ ادا کرنی ہو گی یا اقساطِ قرض کی رقم کو نکال کر بقیہ رقم میں زکوۃ ادا کرنا ہوگی؟ الجواب بعون الملك الوهاب قرض کی جس قدرقسطیں باقی ہیں تمام کو نکالنے کے بعد اگر مال بقدرِ نصاب باقی ہے تو زکوٰۃ واجب ہو گی ورنہ نہیں۔ ليكن سودکی ...