کیا غسل کرنے کے بعد نماز کے لئے الگ وضو کرنا ضروری ہے ؟
(12)موضوعات
(5) مفتیان کرام
تاریخ
04/20/2016
حوالہ
AZT-19068
میرا سوال یہ ہے کہ میں نے سنت کے مطابق غسل کیا اور جب نماز کا ٹائم آیا تومیں نے وضو نہیں کیا اورایسے ہی مسجد میں نماز ادا کرنے کیلئے چلا گیا میرے دوست نےکہا کہ نمازکےلئےالگ وضو کرنا ضروری ہے، تو آپ یہ بتائیں کہ کیا وضو کرنا ضروری ہے؟
الجواب بعون الملك الوهاب
سنت کے مطابق غسل کرنے سے وضو بھی ہوجاتا ہے۔ اگر وضو نہیں ٹوٹا تو نماز کے لئے نیا وضو کرنا ضروری نہیں ہے۔
