ضیائی دارلافتاء

(12)موضوعات

(5) مفتیان کرام

کیا یزید فاسق وکافر ہے؟

السلام علیکم مفتی صاحب! یزید کو کسی لحاظ س صحابی کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟اگر کہہ سکتے ہیں تو کیا تابعی کو بھی فاسق و فاجر کہا جا سکتا ہے جیسا کہ فسق و فجور میں کوئی شبہ نہیں؟ صبغت اللہ دہلوی۔ الجواب بعون الملک الوہاب یزید کا فسق و فجور اور واقعہ کربلا یزید کی پیشانی پر ایسا داغ ہے جس کو دور نہیں کیا جا سکتا۔ اور یزید کے بد ترین فاسق وفاجر ہونے پر اہل سنت کا اجماع ہے۔ سیدنا امام احمد بن حنبل علیہ الرحمہ اسے کافر کہتے ہیں۔ اور ہمارے امام اعظم رضی اللہ...

محرم میں کی جانے والی رسومات کا حکم

السلام علیکم مفتی صاحب! محرم الحرام میں جلوس کی شکل میں تعزیہ کو گھمانا، ماتم کرنا ، کھیل تماشے کرنا، مصنوعی کربلا جانا، تعزیہ پر مورچھل مارنا، منت کرنا ، کسی پر بابا کی سواری آنا ، یہ سب کیا ہیں ؟ حسین احمد، لاہور۔ الجواب بعون الملک الوہاب حضرت علامہ مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:"ان تاریخوں میں تعزیہ داری کرنا،چوک پر تعزیہ کے سامنے کچھ رکھ کر نیاز فاتحہ دلانا،تعزیہ کو گاؤں و گلی کوچوں میں گھمانا ماتم کرنا،ڈھول ،تاشے طرح طرح ...

قربانی کے جانوروں کی اقسام

السلام علیکم  مفتی صاحب! وہ کون کون سے جانور ہیں  جن کی قربانی جائز ہے  اور ان کی عمر کتنی ہو نی چاہیے؟ سائل: فاروق احمد کھتری نیو کراچی الجواب بعون الملک الوہاب حضرت علامہ مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمۃ  فرماتے ہیں:"   قربانی  کے مندرجہ بالا جانور ہیں جن کی قربانی جائز ہے۔اونٹ،گائے، بھینس، بکری، بھیڑ اور دنبہ۔ اونٹ پانچ سال کا ہونا ضروری ہے۔ گائے بھینس دو سال کی اور بکر ی،بکرا ایک سال  کا ہونا ضرور...

کیا ہر عمرہ کے بعد حلق کروانا ضروری ہے؟

السلام علیکم! کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ جو بندہ سعودیہ میں رہتا ہے اور ہر ماہ بعد عمرہ کرتا ہے۔ کیا وہ ہر بار حلق کروائے؟کیونکہ یہاں دیکھنے میں آیا ہے کہ جودوسرا یا تیسرا عمرہ کرتا ہے وہ اپنے سر کے چاروں طرف سے بالوں کو قینچی سے کاٹ لیتا ہے۔کیا ایسا کرنے سے حکم ادا ہو جائیگا؟ الجواب بعون الملک الوہاب مرد  کو اختیار ہے کہ وہ عمرہ  یا حج کے احرام سے باہر آنے کیلئے حلق کروائے(یعنی سر منڈائے) یا تقصیر( یعنی بال ...

محرم میں سبیل لگانا کیسا ہے؟

السلام علیکم مفتی صاحب!محرم الحرام میں سبیل لگانا ،وعظ کی مجلس منعقد کرنا کیسا ہے؟ سرور سالک، گلشن اقبال۔ الجواب بعون الملک الوہاب علامہ مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں :"سبیل پلانا وعظ کی ایسی مجالس منعقد کرنا جس میں واقعات کربلا مع دیگر واقعات صحیح روایات کے ساتھ بیان کئے جاتے ہوں تو یہ سب جائز بلکہ مستحن و کار ثواب ہیں"۔ امام اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ:پانی یا شربت کی سبیل جبکیہ ب...

تعزیہ اور اس کیلئے چندہ لینے کا حکم

السلام علیکم مفتی صاحب!محرم الحرام میں تعزیہ کے لیے اہتمام کرنا ، لوگوں سے چندہ لینا کیسا ہے ؟ عبید اللہ، کراچی۔ الجواب بعون الملک الوہاب فتاویٰ فقیہ ملت میں ہے:" مروجہ تعزیہ داری کے لئے اہتمام ِخاص کرنا نا جائز و گنا ہ ہے۔ ۔قال اللہ تعالیٰ: وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثْمِ وَالْعُدْوٰنِ۔ ترجمہ:اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ دو۔واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم بالصواب"۔ [فتاویٰ فقیہ ملت، جلد اول، صفحہ۶۲، شبیر برادر لاہور]۔...

دسویں محرم وساتویں محرم کو ناجائز رسومات

کیافرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں(1) نویں دسویں محرم کو بعض لوگ گھوڑا نکلتا ہے اس پر سے منت کے سیب اٹھا کر دو نفل پڑھتے ہیں ا سے کسی مراد کے لئے کھایا جائے تو حکم خدا و ندی سے اللہ نے چاہا تو سال میں مراد پو ری ہو جائی گی اور پھر اگلے سال وہ گھوڑ ے پر سیب اپنی حیثیت کے مطابق واپس رکھ دے۔ کیا اسطرح سے منت مانگنا جائز ہے ؟ (2)ساتویں محرم جو مہندی نکالی جاتی ہے کہا جاتا ہے اگر غیر شادی شدہ لوگ لگائیں تو اسی سال میں شادی ہو جاتی ہے۔ کیا اس...

قربانی کے حصے میں ایک حصہ حضور علیہ السلام کے نام رکھنا

السلام علیکم مفتی صاحب!کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں قربانی کے بڑے (یعنی گائے  ،بھینس یا اونٹ )جانور میں اپنی اپنی بساط کے مطابق چھ حصے آپس میں متعین کر لیتے ہیں۔اور باقی مانندہ حصے کو مشترکہ طور حضور ﷺ یا کسی دوسرے بزررگ کے نام پر قربانی کر دیتے ہیں۔ اس کے متعلق چند ایک افراد نے کہا ہے ایسا کرنا ناجائز او رغلط ہے۔ اب پوچھنا یہ ہے ایسا کرنا قرآن و سنت کی اور مذہب احناف  کی روشنی میں  کیسا ہے؟ سائل: محمد شفیق ...

کس عیب کی وجہ سے قربانی جائز نہیں؟

السلام علیکم مفتی صاحب!میرا سوال یہ ہے کہ وہ کون عیوب ہیں جن کی وجہ سے قربانی جائز نہیں ہوتی؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمادیں۔ عبد الخبیر آزاد، پشاور۔ الجواب بعون الملك الوهاب قربانی کے جانور کو عیب سے خالی ہونا چاہیے اور تھوڑا سا عیب ہو تو قربانی ہو جائے گی ۔مگر مکروہ ہوگی اور زیادہ عیب ہو تو ہوگی ہی نہیں۔ (1): جس کے پیدائشی سینگ نہ ہوں اوس کی قربانی جائز ہے اور اگر سینگ تھے مگر ٹوٹ گیا اور مینگ تک ٹوٹا ہے تو ناجائز ہے اس سے کم ٹوٹا ہے تو جائز ہے۔...

گائے میں اگربد مذہب شریک ہوتو۔۔۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! قربانی کے جانور میں اگر کوئی بد مذہب شریک ہو گیا ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟ زہرا بتول، کلکتہ الجواب بعون الملک الوہاب  گائے کے شرکا میں سے ایک کافر ہے یا ان میں ایک شخص کا مقصود قربانی نہیں ہے بلکہ گوشت حاصل کرنا ہے تو کسی کی قربانی نہ ہوئی۔ [بہار شریعت،جلدسوم،حصہ 15،ص343،مطبوعہ مکتبۃ المدینہ کراچی]...