مردوں کا کان وغيره میں زیور پہننے کا حکم؟
(12)موضوعات
(5) مفتیان کرام
تاریخ
04/04/2016
حوالہ
AZT-18040
آجکل مرد حضرات اپنے کان میں بالی پہنتے ہیں کیا یہ جائزہے؟
الجواب بعون الملك الوهاب
مردوں کا ناک، کان، ہاتھ یا پاؤں میں بالی، کنگن اور اسی طرح کے زیور پہننا ناجائز وحرام ہے؛ کیونکہ ایسا کرنا عورت سے مشابہت ہے اور عورت سے مشابہت حرام ہے۔
بخاری شریف میں ہے: عَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ المُتَشَبِّهِينَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ، وَالمُتَشَبِّهَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ . ترجمہ: مرد جو عورتوں کی مشابہت کرتےہیں اور عورتیں جو مردوں سے مشابہت کرتیں ہیں پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی ہے۔[ صحيح البخاری، کتاب اللباس، باب المتشبھون بالنساء والمتشبھات بالرجال، جلد: 7، صفحہ: 159، حدیث(5885)، دار طوق النجاۃ بیروت]۔ واللہ تعالی اعلم ورسولہ اعلم۔
