زکوٰۃ
(12)موضوعات
(5) مفتیان کرام
تاریخ
06/20/2017
حوالہ
AZT-24410
الجواب بعون الملك الوهاب
شرعا حضور علیہ الصلوٰۃوالسلام نےزکوۃ ٰ کا نصاب ساڑےسا ت تولے سونہ یا ساڑےباون تولے چاندی مقرر فرما یااور آپ ﷺ کے دور میں ساڑے سات تولےسونے کی قیمت ساڑے باون تولے چاندی کے برابر تھی ۔مگر موجودہ زمانے میں ساڑےسا ت تولے سونہ اور ساڑےباون تولے چاندی کی قیمتوں میں بہت زیا دہ فرق ہے ۔اس وجہ سے صرف ساڑھے باون تولہ چاندی جس کی موجودہ قیمت32860 ہوتی ہے اس پر زکوۃ واجب ہے۔اور پانچ تولہ سونا جس کی قیمت126000 ہوتی ہے اس پر زکوۃ واجب نہیں ہے۔اور اب زکوۃٰ کے نصاب سونا اورچاندی میں کمی بیشی نہیں کی جا سکتی کہ دونوں کی مالیت برابر ہو جائے ۔کیونکہ یہ نصاب زکوۃٰ حضور علیہ الصلوٰٰ ۃ والسلام کی طرف سے مقرر ہے ۔جس میں کمی بیشی کا حق کسی اورکو نہیں ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم و رسولہ اعلم
