انجکشن سے روزے کا حکم؟
(12)موضوعات
(5) مفتیان کرام
تاریخ
05/25/2016
حوالہ
AZT-19867
انجکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟
الجواب بعون الملك الوهاب
مفتی جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:"انجکشن لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا چاہے گوشت میں لگوائے یا رگ میں؛ کیونکہ اس کا ضابطہ کلیہ یہ ہے کہ جماع اور اس کے ملحقات کے علاوہ روزہ کو توڑنے والی صرف وہ دوا اور غذا ہے جو مسامات اور رگوں کے علاوہ کسی منفذ سے صرف دماغ یا پیٹ میں پہنچے"۔[فتاوى فیض رسول، جلد 1، صفحہ516، 517، شبیر برادرز لاہور]۔
فتاوى بریلی شریف میں ہے:" روزہ فاسد نہ ہوگا البتہ روزے کی حالت میں انجکشن مکروہ ہے"۔[فتاوى بریلی شریف ، صفحہ255، اکبر بک سیلرز لاہور]۔
