قربانی کی قیمت کس کو صدقہ کرے

(12)موضوعات

(5) مفتیان کرام

تاریخ

09/27/2018

حوالہ

AZT-26392

اگر قربانی نہ کی تو اس کی رقم صدقہ کرنے کی صورت میں صدقات واجبہ والے احکام ہوں گے یعنی وہ بکری کی قیمت کسی شرعی فقیر کو دینا ضروری ہے یا مسجد اور سید وغیرہ کو بھی دے سکتے ہیں؟ سائل:سید اویس علی،نارتھ ناظم آباد کراچی۔

الجواب بعون الملك الوهاب

 

 

ہاں  اس کےاحکام  صدقات   واجبہ والے ہیں یعنی بکری  وغیر ہ کی قیمت کسی شرعی فقیرکودینا  اور اس کے ساتھ  توبہ و استغفار کرنا ضروری ہے ،یہ رقم مسجد میں صرف نہیں کر سکتے اور نہ ہی سید یاغنی کو دے  سکتے ہیں۔