"ڈھونڈنے سے تو خدا بھی مل جاتا ہے"کا حکم
(12)موضوعات
(5) مفتیان کرام
تاریخ
04/22/2017
حوالہ
AZT-24218
اکثر لوگ کہتے کہ ڈھونڈ نے سے تو خدا بھی مل جاتا ہے تو ایسا کہنا کیسا ?
(محمد ذیشان عطاری،صفورا گوٹھ، کراچی)
الجواب بعون الملك الوهاب
ہمارے یہاں یہ جملہ مُحاورۃً استعمال ہوتا ہے اور اس کا معنی یہ ہے کہ کوشش کرنے سے بندہ ،اللہ عزوجل کا قرب پالیتا ہے، اس کی رِضا کو حاصل کرلیتا ہے ۔لہذا اِس معنی میں کُفرکا کوئی پہلو نہیں۔ (کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ،ص۵۷۱)
لہٰذا اس جملہ میں کوئی قباحت نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم و رسولہ اعلم
