دیگر دھات کے زیورات پہین کر نماز پڑھنا کیسا؟

(12)موضوعات

(5) مفتیان کرام

تاریخ

03/19/2019

حوالہ

AZT-27191

عورت سونا یا چاندی کے علاوہ کسی دھات کے زیور پہین کے نماز پڑھ سکتی ہے؟

الجواب بعون الملك الوهاب

قرآن و حدیث میں خواتین کے لیے کسی بھی دھات کے زیورات پہننے کی ممانعت نہیں ہے، اس لئے خواتین ہردھات کا زیور استعمال کرسکتی ہیں لوہا، اسٹیل، تانبا، پلاسٹک، کانچ کا بنا ہوا  زیور ان کے لیے استعمال کرنا درست ہے تاہم لوہے، تانبے، اور پیتل کے زیورات پر سونے یا چاندی کی پالش کروا لینا زیادہ بہتر ہے۔ لہٰذا ہمارے نزدیک خواتین ہر دھات سے بنے زیورات پہن سکتی ہیں اور انہیں پہن کر نماز بھی ادا کر سکتی ہیں۔ البتہ انگوٹھی صرف سونے اور چاندی کی جائز ہے اِن دونوں دھاتوں کے علاوہ انگوٹھی پہننا خواتین کو بھی جمہور کے نزدیک جائز نہیں۔چنانچہ درمختار میں  ہے’’فیحرم (بیغرہا کحجر‘‘اوررد المحتار تحت قولہ فیحرم بغیرہا وفي الجوہرة التختم بالحدید والصفر والنحاس والرصاص مکروہ للرجال والنساء (ج۵/ ۲۲۹)

واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ اعلم