فرشتوں میں رسول کتنے ہیں؟

(12)موضوعات

(5) مفتیان کرام

تاریخ

03/11/2019

حوالہ

AZT-27127

السلام علیکم میرا سوال آپ سے ہے کہ فرشتوں میں رسول کتنے ہیں اور ان کا نام کیا ہے؟

الجواب بعون الملك الوهاب

الجواب بعون الوھّاب اللھمّ  ھدایۃ الحق  والصواب

رسول کا مطلب ہے اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچانے والا۔ جس طرح اللہ تعالیٰ انسانوں سے بعض  مقربین کو منتخب کر کے رسالت کے منصب پر فائز کرتا ہے اسی طرح فرشتوں میں سے بھی اس نے اپنے رسول منتخب کیے ہیں۔  جیسے حضرت جبرئیل، میکائیل، اسرافیل وعزرائیل علیھم السلام ۔

 چنانچہ  اللہ  تعالیٰ کا فرمان ہے:
" اللہ فرشتوں میں سے اپنے رسول  چنتا ہے جس طرح انسانوں میں سے چنتا ہے۔ بے شک اللہ سننے والا، دیکھنے والا ہے۔" (سورہ حج آیت 75)

 اسی طرح قران کے بارے میں اللہ نے فرمایا ہے:

"کہ یہ ایک باعزت رسول (جبرائیل) کا (لایا ہوا) کلام ہے۔ بہت صاحبِ قوت، عرش والے کے ہاں بہت بلند مرتبہ۔ اس کی بات مانی جاتی ہے اور وہ نہایت امین بھی ہے۔ اور (قریش کے لوگو)، تمھارا ساتھی کوئی دیوانہ بھی نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اُس نے اِس (رسولِ کریم) کو بالکل کھلے افق پر دیکھا ہے۔" (سورہ تکویر آیات 19-23)

رسول فرشتوں کی تعداد اور سب کے نام معلوم نہیں ہے  اور نہ ہی ہم ان کی تعداد اور نام معلوم کرنے کے مکلف ہیں  اس طرح کے سوالا ت سے گریز کرنا چاہیے۔

واللہ تعالی ٰاعلم رسولہ اعلم