دار الحرب میں سود لینا کیسا؟
(12)موضوعات
(5) مفتیان کرام
تاریخ
09/21/2017
حوالہ
AZT-24781
الجواب بعون الملك الوهاب
اگر مسلمان کا فائدہ ہو تو دار الحرب میں مسلمان کاکافر کے ساتھ سودی لین دین کرنا جائز ہے اور اسی طرح دار الحرب میں حربیوں کے بینک سےسود پر گھر خریدنے کی صورت میں اس بینک کو سود ادا کرنا بھی ہے ۔
اس طرح ایک سوال وجواب میں اعلی ٰ حضر ت امام اہلسنت امام احمد رضا خان قادری بریلوی علیہ رحمۃ الرحمٰن لکھتےہیں ۔
سود لینا نہ مسلمان سے جائز نہ ہندو سے ، لاطلاق قولہ تعالٰی وحرم الربٰو۱؎ اما یؤخذ من الحربی فی دارالحرب فمال مباح لیس بربا۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔ اس ارشاد باری تعالٰی کے اطلاق کی وجہ سے کہ ''اور اﷲ تعالٰی نے سود کو حرام کردیا'' لیکن جو کچھ دارالحرب میں حربی سے لیا جائے تو وہ مباح مال ہے سودنہیں ۔
(۱؎ القرآن الکریم ۲/ ۲۷۵)
(فتاوٰی رضویہ:ج۱۷،ص۶۳)
اس طرح ایک سوال وجواب میں اعلی ٰ حضر ت امام اہلسنت امام احمد رضا خان قادری بریلوی علیہ رحمۃ الرحمٰن لکھتےہیں ۔
کما نصواعلیہ فی ربا المستامن و مقامرۃ الاسیر فی ردالمحتار عن السیر الکبیرو شرحہ اذادخل المسلم دار الحرب بامان فلا باس بان یاخذ منھم اموالھم بطیب انفسھم بای وجہ کان لانہ انما اخذ المباح علی وجہ عری عن الغدر فیکون طیبا لہ والاسیر و المستامن سواء حتی لو باعھم درھما بدرھمین او میتۃ بدراھم او اخذمالامنھم بطریق القمار فذٰلک کلہ طیب لہ ۲؎ اھ ملخصاً۔
جیساکہ فقہاء نے مستامن کے سود اور قیدی کے جوا کے بارے میں ا س پر نص فرمائی ہے، ردالمحتار میں سیر کبیراور اس کی شرح کے حوالے سے مذکور ہے جب کوئی مسلمان امان لے کر دارالحرب میں داخل ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں کہ وہ حربیوں کا مال ان کی رضامندی سے کسی بھی طریقے سے لے کیونکہ اس نے مال مباح ایسے طریقے سے لیا جو کہ دھوکہ سے خالی ہے لہٰذا یہ اس کےلئے حلال ہے، قیدی اور مستامن برابر ہیں ، یہاں تک کہ اگر کسی نے ان پر دو درہموں کے عوض ایک درہم بیچا یا کچھ درہموں کے عوض مردار بیچا یا جوئے کے ذریعے ان کا مال لے لیا تو یہ سب اس کے لئے حلال ہے اھ تلخیص۔(ت)
(۲؎ ردالمحتار کتاب البیوع باب الربا داراحیاء التراث العربی بیروت۴/ ۱۸۸)
(فتاوٰی رضویہ:ج۱۷،ص۶۳)
واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ اعلم
