بزنس اور رزق میں برکت واضافہ کی تسبیح اور عمل

(12)موضوعات

(5) مفتیان کرام

تاریخ

04/25/2018

حوالہ

AZT-26204

سرالسلام علیکم و رحمۃ اللہ ،بزنس اور رزق میں برکت اور اضافے کے لیئےکوئی تسبیح یا عمل بتا دیں ؟جزاک اللہ خیرا۔محمد یوسف جمال ملتان، پاکستان ۔

الجواب بعون الملك الوهاب

آپ سب سے پہلے سو بار"یا لطیف "کااوّل و آخر تیں تیں بار درود شریف کے ساتھ وردکریں ،اس کےبعد سو بار  درود شریف  پڑھیں ،اور پھر آخر میں سو بار" سبحان الله و بحمده سبحان الله العظيم استغفراللہ ربی من کل ذنب واتواعلیہ"کااوّل و آخر تیں تیں بار درود شریف کے ساتھ ورد کریں ،اور یہ عمل روزانہ پابندی سے ادا فرمائیں۔ہاں اس عمل میں موجود تینوں چیزوں کو ایک ساتھ یا اپنی سہولت کے مطابق وقفہ سے جس طرح چاہیں پڑھ سکتے ہیں ۔اس عمل سے ان شاء اللہ تعالیٰ بزنس اور رزق میں برکت واضافہ ہوگا ۔

اس تسبیح اور عمل کے علاوہ پانچ وقت نماز کی پابندی کریں ،صبح جلدی کام کیلئےتشریف لےجائیں  بزنس اور مال نصاب کو پہنچاہو یا پہنچ جائے توہرسال  اس کی زکوٰۃ  اداکرتے رہیں اور جتناہو سکے مستحقیں پر صدقہ کرتے رہیں   ۔اور دیگر احکام شرع کی پاسداری ی بھی پاسداری کریں ۔

واللہ تعالیٰ اعلم رسولہ اعلم